مرغی ریٹ پاکستان — آج کے ریٹ

ہم ریٹ کیسے جمع کرتے ہیں

بھروسہ ہمارے لیے سب سے اہم ہے، اس لیے صاف بتاتے ہیں کہ ریٹ کہاں سے آتے ہیں اور سائٹ تک کیسے پہنچتے ہیں۔

ہمارے ذرائع

  • برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے روزانہ اعلانات (فارم ریٹ)۔
  • راولپنڈی مرغ منڈی (غزنی مارکیٹ، باغ سرداراں) کا منڈی ریٹ اور چھوٹے/موٹے مال کی پوزیشن۔
  • پولٹری ہب اور دیگر معروف تجارتی گروپس اور مارکیٹ کمیٹیوں کے اعلانات (دیگر شہروں کے ریٹ)۔
  • ہمارا اپنا خاندانی کاروبار مری اینڈ تلہ گنگ پولٹری سروسز اینڈ فیڈ سپلائی، جو خود اسی منڈی میں روز کام کرتا ہے۔

چیک کرنے کا طریقہ

  • صرف منظور شدہ ذرائع کے پیغامات سائٹ پر جاتے ہیں؛ ہر کسی کا بھیجا ہوا ریٹ شائع نہیں ہوتا۔
  • ایک شہر کے لیے دو ذرائع مختلف ریٹ دیں تو زیادہ معتبر ذریعہ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
  • ہر ریٹ کے ساتھ اس کی تاریخ لکھی ہوتی ہے۔ ریٹ پرانا ہو تو تاریخ صاف نظر آتی ہے۔
  • ’تخمینہ‘ کا ٹیگ اندازاً ریٹ پر لگتا ہے۔

قصبوں اور چھوٹے شہروں کا ریٹ

ہر قصبے کی اپنی منڈی نہیں ہوتی۔ ایسے ہر قصبے کے صفحے پر اس ضلع کی قریب ترین منڈی کا تازہ ریٹ دکھایا جاتا ہے، اور صفحے پر منڈی کا نام اور سیدھی لکیر میں فاصلہ (کلومیٹر) لکھا ہوتا ہے۔ جیسے ہی قصبے کے اپنے علاقے سے نیا ریٹ آتا ہے، صفحہ خود بدل جاتا ہے۔ ریٹ کی قسمیں: فارم ریٹ، منڈی ریٹ، چھوٹا اور موٹا مال، انڈے (درجن اور پیٹی)، چوزے۔

غلطی کی اطلاع

ہم انسان ہیں، غلطی ہو سکتی ہے۔ کوئی ریٹ غلط لگے تو رابطہ صفحے سے شہر کا نام اور تاریخ بتائیں۔ تصدیق کے بعد ریٹ درست کر دیا جاتا ہے۔ مزید: ڈس کلیمر · ریٹ کے ذرائع کی گائیڈ۔