ہوم › گائیڈز › ریٹ کے ذرائع
ہمارے ریٹ کہاں سے آتے ہیں اور کیسے چیک ہوتے ہیں؟
بھروسہ ہمارے لیے سب سے اہم ہے، اس لیے صاف صاف بتا دیتے ہیں کہ ریٹ کہاں سے آتے ہیں اور سائٹ پر کیسے پہنچتے ہیں۔
ذرائع
- برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے روزانہ اعلانات (فارم ریٹ)۔
- راولپنڈی مرغی منڈی (غزنی مارکیٹ، باغ سرداراں) کا روزانہ منڈی ریٹ اور چھوٹے/موٹے مال کی پوزیشن۔
- پولٹری ہب اور پاکستان پولٹری ریٹس جیسے معروف تجارتی گروپس کے اعلانات (دیگر شہروں کے ریٹ)۔
- ہمارا اپنا خاندانی کاروبار مری اینڈ تلہ گنگ پولٹری سروسز — یعنی ہم خود اسی منڈی میں روز کام کرتے ہیں۔
جانچ کا طریقہ
- صرف منظور شدہ ذرائع کے پیغامات سائٹ پر جاتے ہیں؛ ہر کسی کا بھیجا ہوا ریٹ شائع نہیں ہوتا۔
- ایک ہی شہر کے لیے دو ذرائع مختلف ریٹ دیں تو زیادہ معتبر ذریعہ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
- ہر ریٹ کے ساتھ اس کی تاریخ لکھی جاتی ہے؛ پرانا ریٹ ہو تو تاریخ کا ٹیگ صاف نظر آتا ہے۔
- جن قصبوں کی اپنی منڈی نہیں، وہاں قریبی بڑی منڈی کا ریٹ دکھایا جاتا ہے اور یہ بات صفحے پر لکھی ہوتی ہے۔
- ’تخمینہ‘ کا ٹیگ اندازاً ریٹ پر لگتا ہے — اصل سودا منڈی میں طے ہوتا ہے۔
غلط ریٹ نظر آئے تو؟
ہم انسان ہیں، غلطی ہو سکتی ہے۔ کوئی ریٹ غلط لگے تو رابطہ صفحے سے ہمیں فوراً بتائیں — شہر کا نام اور تاریخ ضرور لکھیں۔ تصدیق کے بعد ریٹ اسی دن درست کر دیا جاتا ہے۔