مرغی ریٹ پاکستان — آج کے ریٹ

ڈس کلیمر

مرغی ریٹ پاکستان (MurgiRate.pk) پر دکھائے گئے تمام ریٹ صرف عام معلومات کے لیے ہیں۔ یہ ریٹ برائلر فارمرز ایسوسی ایشن، پولٹری ہب، راولپنڈی آڑھت ایسوسی ایشن، مارکیٹ کمیٹیوں اور ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے اعلانات سے لیے جاتے ہیں۔

ریٹ اور اصل سودا

اصل خرید و فروخت کا ریٹ منڈی میں خریدار اور بیوپاری کے درمیان طے ہوتا ہے اور دن میں کئی بار بدل سکتا ہے۔ سودا کرنے سے پہلے اپنی منڈی یا ڈیلر سے ریٹ ضرور پوچھ لیں۔ ہم ریٹ کے کسی نقصان یا فرق کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

تخمینہ اور قریبی منڈی کا ریٹ

’تخمینہ‘ کا ٹیگ اندازاً ریٹ پر لگتا ہے۔ جن شہروں اور قصبوں کی اپنی منڈی نہیں، وہاں قریب ترین منڈی کا ریٹ دکھایا جاتا ہے اور صفحے پر اس منڈی کا نام اور فاصلہ لکھا ہوتا ہے۔ آپ کے قصبے کا مقامی ریٹ اس سے مختلف ہو سکتا ہے۔

درستی کی کوشش

ہم ریٹ درست رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن غلطی یا تاخیر ہو سکتی ہے۔ غلط ریٹ نظر آئے تو رابطہ صفحے سے شہر کا نام اور تاریخ بتائیں؛ تصدیق کے بعد درست کر دیا جاتا ہے۔

اشتہارات اور بیرونی لنکس

سائٹ پر اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں اور بیرونی ویب سائٹس کے لنک ہو سکتے ہیں۔ ان کے مواد یا مصنوعات کی ذمہ داری ہم پر نہیں۔ مزید تفصیل پرائیویسی پالیسی میں ہے۔

ریٹ کہاں سے آتے ہیں اور کیسے چیک ہوتے ہیں، یہ ہم ریٹ کیسے جمع کرتے ہیں میں پڑھیں۔